Trending Now

گٹکےکااشتہار،شاہ رخ،اجے اوراکشےکونوٹس جاری

ویب ڈیسک:بالی ووڈکےسینئراداکاروں شاہ رخ خان ،اجےدیوگن اوراکشےکمارکوگٹکےکااشتہارکرنےپرنوٹس جاری کردیےگئے۔
تفصیلات کےمطابق بھارتی اداکاروں کوگٹکےکےاشتہارنےمشکل میں ڈال دیا،ایک شہری نےتینوں کوفریق بناکرعدالت میں درخواست دائرکردی۔
بھارتی میڈیاکےمطابق بھارتی حکومت کی جانب سے شاہ رخ خان، اجے دیوگن اور اکشے کمار کو گٹکے کے اشتہار میں کام کرنے کے خلاف دائر درخواست پر نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔
بھارتی حکومت نے توہین عدالت کی درخواست کا جواب دیتے ہوئے الہٰ آباد کورٹ کے لکھنؤ بینچ کو بتایا ہے کہ گٹکے کے اشتہار میں کام کرنے پر اکشے کمار، شاہ رخ خان اور اجے دیوگن کو نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ گٹکا کمپنیوں کی تشہیر کرنے پر ان ہائی پروفائل ایوارڈ یافتہ اداکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
سماعت کے دوران حکومتی وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں بھی زیرِ سماعت ہے اور ان اداکاروں کو پہلے ہی گٹکے کے اشتہار میں کام کرنے پر شوکاز نوٹس جاری ہو چکے ہیں لہٰذا یہ عدالت درخواست خارج کر دے۔
تاہم الٰہ آباد کورٹ کے بینچ نے کیس کی سماعت9 مئی 2024 کو مقرر کر دی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال اکشے کمار نےمشہور الائچی برانڈ کے برانڈ ایمبیسیڈر کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا اور مداحوں سے معافی بھی مانگی تھی۔

Read Previous

ڈھائی سالہ بچے پر بجلی چوری کا مقدمہ درج، پولیس گرفتار کرنے پہنچ گئی

Read Next

پاکستانی فلمو ں ،ڈراموں کو نیٹ فلکس پرجگہ کیوں نہیں ملتی،نبیل قریشی نےبتادیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *