Trending Now

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ 15دسمبر کے بعد ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق سردار سرفراز نے کہا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ 15سے17دسمبر جاری رہے گا۔

15سے 17 دسمبر کے درمیان ہونے والی بارش سے سردی زیادہ ہوگی۔شمال کی طرف ابھی کسی بارش کاامکان نہیں ہے۔

علاوہ ازیں محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

خطہ پوٹھوہار ، بالائی خیبرپختونخوا اورآزاد کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلودرہے گا۔

پنجاب، خیبر پختونخوا کے بعض میدانی علاقوں،بالائی سندھ کے مختلف علاقوں میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد کےمختلف علاقوں میں تیز ہوائیں اور بوندا باندی کا امکان ہے،پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان اور صوابی میں تیز ہوائیں اور بوندا باندی متوقع ہے۔آزادکشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

Read Previous

فورک لفٹ ڈرائیورز کیلئے منعقدہ دلچسپ عالمی مقابلہ

Read Next

بغیرلائسنس پولیس اہلکاروں کومعافی نہیں ملےگی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *