کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13ڈالر کی کمی 2005 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
اس باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو بھی 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1800روپے کی کمی سے 213600روپے جب کہ دس گرام سونے کی قیمت 1543روپے کی کمی سے 183128روپے کی سطح پر آگئی۔
اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2600روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2229.08روپے پر مستحکم رہی۔