Trending Now

خدیجہ شاہ کا راہداری ریمانڈ معطل کرنے کی درخواست مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کا راہداری ریمانڈ معطل کرنے کی استدعا مسترد کردی۔

ہائی کورٹ میں خدیجہ شاہ کے دو روزہ راہداری ریمانڈ کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے خدیجہ شاہ کے راہداری ریمانڈ کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے راہداری ریمانڈ معطل کرنے کی درخواست گزار کے وکیل کی استدعا مسترد کر دی۔

ہائی کورٹ نے خدیجہ شاہ کی درخواست پر پراسیکیوشن سمیت دیگر سے جواب طلب کرلیا اور درخواست پر سماعت 14 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

Read Previous

سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں کمی

Read Next

العزیزیہ ریفرنس: نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت کچھ دیر میں ہوگی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *