Trending Now

ذوالفقار بھٹو ریفرنس عدلیہ کاامتحان،کچھ قوتیں نہیں چاہتیں میرے نانا کو انصاف ملے:بلاول

 سابق وزیر خارجہ اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کا ریفرنس عدلیہ کا امتحان ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم تمام جج صاحبان کے شکرگزار ہیں، آصف زرداری نے ریفرنس سپریم کورٹ بھیجا تھا۔

انہوں نے کہا کہ آج بھی کچھ قوتیں نہیں چاہتیں ذوالفقار بھٹو کو انصاف ملے لیکن ہم نے اس کیس کو آگے لیکر چلنا ہے، 2018 میں کیس فوراً سننے کی درخواست کی تھی، 12سال بعد ریفرنس سنا جا رہا ہے۔

سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں یہ ہماری جوڈیشری کے لیے ایک امتحان ہے، ججز کے سامنے اپنی رائے رکھیں گے، قوم کو بتایا جائے شہید ذوالفقاربھٹو بے قصور تھے، ہمیں ان کے لیے انصاف چاہیے۔

Read Previous

بھٹو صدارتی ریفرنس،فیصلہ غلط تھا تو بھی سپریم کورٹ کا فیصلہ حتمی ہے، بدلانہیں جا سکتا: جسٹس منصور علی شاہ

Read Next

سکیورٹی فورسز کا مختلف علاقوں میں آپریشن، 23 فوجی جوان شہید,27 دہشتگرد ہلاک

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *