Trending Now

شرح سود 22 فیصد کی سطح پر برقرار رکھنے کا اعلان

 کراچی: اسٹیٹ بینک نے شرح سود 22 فیصد کی موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا اعلان کردیا اور ایک بار پھر توقع ظاہر کی ہے کہ آنے والے چند ماہ میں مہنگائی میں کمی آئے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا جس کے مطابق شرح سود موجودہ سطح بائیس فیصد کی سطح پر برقرار رہے گی۔

اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں حقیقی جی ڈی پی 2.1 فیصد سال بہ سال بڑھی جب کہ گزشتہ سال کی اسی سہ ماہی میں 1.0 فیصد نمو ہوئی تھی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق نومبر میں ہوئی مہنگائی میں گیس کے نرخ نے اہم کردار ادا کیا، گیس کے نرخوں میں توقع سے زیادہ اضافے نے نومبر 2023ء میں مہنگائی میں 3.2 فیصدی شامل کیا تاہم مالی سال 24ء کی دوسری ششماہی میں عمومی مہنگائی میں خاصی کمی کی توقع ہے۔

اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ محدود مجموعی طلب، رسدی رکاوٹوں میں بہتری اور اجناس کی عالمی قیمتوں میں اعتدال سے مہنگائی کم ہوگی۔

Read Previous

افغانستان سے ہارنے کے بعد بابراعظم کی آنکھوں میں آنسو تھے، افغان اوپنر کا انکشاف

Read Next

میرے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی بوگس ہے،جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *