Trending Now

میرے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی بوگس ہے،جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی

جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  خط کے متن میں لکھا گیا ہےکہ میرے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی بوگس ہے۔

میرا معاملہ ذاتی نہیں، اب یہ معاملہ ادارے کا ہے،کیا سپریم کورٹ اس معاملے پر میرے ساتھ کھڑی ہوگی؟

میں سیاسی ایلیٹ کے ہاتھوں نہیں کھیلا اس لیے یہ سب بھگت رہا ہوں۔

خط میں الزام عائد کیا گیا کہ سپریم جوڈیشل کونسل کے چیئرمین نے میرے خلاف ہتک آمیزرویہ رکھا ہوا ہے۔

سپریم کورٹ کا بینچ جو میرا کیس سن رہا ہے قواعد کیخلاف بنایا گیا ہے،14دسمبر کو کونسل کا اجلاس میرا کیس سنے بغیر بلایا گیا ہے۔

Read Previous

شرح سود 22 فیصد کی سطح پر برقرار رکھنے کا اعلان

Read Next

برطانیہ اور ویلز میں ججز کو قانونی امور کیلئے چیٹ جی پی ٹی استعمال کرنے کی اجازت

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *