پاکستان نے انڈر 19 ایشیا کپ کے میچ میں افغانستان کو شکست دیدی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 303 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے شمائل حسین نے 75، شاہ زیب خان نے 79 اورریاض اللہ نے 70 رنز کی عمدہ اننگز کھیلیں ۔
پاکستان کی پوری ٹیم 48 اوورز میں 303 رنز بنا کر آئوٹ ہوئی، جواب میں افغانستان 220 رنز بنا سکا۔
افغانستان کے نعمان شاہ54رنز بنا کر نمایا ں رہے،وافی اللہ ترخیل اورفریدون داؤد زئی 32،32اورکپتان نصیر خان نے 26 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے عبید شاہ اورطیب عارف نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔خبیب خلیل 2، عامر حسن ، شمائل حسین کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔
شاندار کارکردگی پر شمائل حسین کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا،یاد رہے پاکستان نے پچھلے میچز میں نیپال اور بھارت کو بھی شکست سے دوچار کیا تھا۔