Trending Now

جسم پر سب سے زیادہ چمچے چپکانے والا شخص

تہران: ایک ایرانی شخص نے اپنے جسم پر 88 چمچوں کو توازن کے ساتھ جما کر اپنا ہی گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑ ڈالا۔

51 سالہ ابو الفضل صابر مختاری نے اپنی اس کوشش میں 2021 میں خود کا بنایا گیا 85 چمچوں کا ریکارڈ توڑا۔

گینیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے عرصے تک اپنی جِلد پر مختلف اشیاء جمانے کے بعد سب سے زیادہ چمچے توازن کے ساتھ جمانے کا ریکارڈ بنانے کا فیصلہ کیا۔

جنوری 2022 میں پہلی بار ریکارڈ نام کرنے بعد ان کا کہنا تھا کہ ان کو اپنی اس صلاحیت کا علم بچپن میں حادثاتی طور پر ہوا۔ لیکن متعدد بردوں کی مشقوں کے بعد وہ اپنی صلاحیت میں پکے ہوئے۔

انہوں نے ادارے کو بتایا کہ وہ پلاسٹک، گلاس، پھل، پتھر، لکڑی کسی بھی شے کو جِلد سے چپکا سکتے ہیں۔

Read Previous

انڈر19 ایشیا کپ ،پاکستان نے افغانستان کو بھی پچھاڑ دیا

Read Next

فلاں جانور کی نسل معدوم ہوگئی، سائنسدان یہ کیسے پتہ لگاتے ہیں؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *