سائفر کیس کی سماعت آج آڈیالہ جیل میں ہوگی، آج بانی پی ٹی آئی عمران خان اورشاہ محمودقریشی پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔
بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمودقریشی کو خصوصی عدالت پیش کیا جائے گا، گزشتہ سماعت میں دونوں پرفرد جرم عائد نہیں ہوسکی تھی۔
خصوصی عدالت نے وکلاء صفائی کی جانب سے دائر 6 متفرق درخواستیں نمٹا کر کیس کی سماعت ایک دن کے لئے ملتوی کردی تھی۔ گزشتہ روز جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ریمارکس دیئے تھے کہ جیل میں اوپن ٹرائل پر میڈیا کے معاملے پر جیل انتظامیہ سے بات کروں گا۔