پاکستانی روپے کی قدر بحال ہونے لگی ، ڈالر مزید سستا ہو گیا ، دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔
بدھ کو کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید 53 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 283.25 روپے پر آ گیا۔
دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 561 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 67 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔ کاروبار کے دوران انڈیکس 67 ہزار 93 کی بلند ترین سطح پر بھی پہنچا۔ گزشتہ روز انڈیکس 66 ہزار 426 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔