Trending Now

بھٹو کیس میں معاونت کیلئے تیار تھا لیکن کسی نے رابطہ نہیں کیا ، اعتزاز احسن

سینئر قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن کی ذوالفقار بھٹو صدارتی ریفرنس میں معاونت کرنے سے معذرت کی وجہ سامنے آ گئی۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ بھٹو کیس سے پہلے میں بالکل تیار تھا لیکن مجھ سے کسی نے رابطہ نہیں کیا۔ مجھے  آصف زرداری نے بھٹو کی بریت کیس میں وکیل لگایا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اعتزاز احسن نے سپریم کورٹ میں پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین اور سابق وزیرِ اعظم ذوالفقار علی بھٹو صدارتی ریفرنس میں معاونت کرنے سے معذرت کر لی تھی۔

Read Previous

سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری

Read Next

پنجاب حکومت کا یونیورسٹیز اور کالجز کے طلبہ کو الیکٹرک بائیکس دینے کا فیصلہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *