Trending Now

پنجاب حکومت کا یونیورسٹیز اور کالجز کے طلبہ کو الیکٹرک بائیکس دینے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کی جانب سے ایک نئی اسکیم متعارف کرائے جانے کی تیاری کی جارہی ہے جس کے تحت یونیورسٹیز اور کالجز کے طلبہ کو قرعہ اندازی کے تحت الیکٹرک بائیکس مہیا کی جائیں گی۔

صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بلال افضل کے مطابق یہ قابل عمل تجویز حتمی منظوری کیلئے وزیراعلٰی پنجاب محسن نقوی کو بھیجی جائیں گی۔ اس پروگرام کا اصل مقصد ماحول کو بچانے کا اقدام کرنا ہے۔

بلال افضل کا کہنا ہے کہ جتنے زیادہ لوگ الیکٹرک بائیکس پر کالجز اور یونیورسٹیز میں آئیں گے، اسی تناسب سے دیگر ٹرانسپورٹ ذرائع کم ہوں گے۔ اس بات کا فیصلہ اب تک  نہیں ہوا کہ طالب علموں کو رعایت کتنی دی جائے گی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ طالب علموں پر معاشی بوجھ نہ پڑے۔ پہلے مرحلے میں صرف یونیورسٹیز اور کالجز کے لیے یہ اسکیم لا رہے ہیں اور اس میں لڑکے اور لڑکیاں دونوں ایک ہی تناسب سے مستفید ہوں گے۔

اس حوالے سے پنجاب کے سیکریٹری ٹرانسپورٹ نے بتایا ہے کہ مارکیٹ میں موجود تمام مینوفیکچرز اور ان کی قیمتوں کے حوالے سے اپنی تیاری مکمل کرلی ہے۔ اسکیم کے تحت طلبہ سے آن لائن درخواستیں لی جائیں گی اور پھر ان کی قرعہ اندازی ہوگی۔

Read Previous

بھٹو کیس میں معاونت کیلئے تیار تھا لیکن کسی نے رابطہ نہیں کیا ، اعتزاز احسن

Read Next

انتقام نہیں چاہتا لیکن میرے ساتھ جو ہوا اسکا حساب ہونا چاہیے، نواز شریف

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *