ملتان سلطانز کے مالک علی خان ترین نے 3 برس قبل کی گئی اپنی غلطی پر قومی ٹیم کے کھلاڑی محمد رضوان سے معافی مانگ لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ماضی کی ایک پوسٹ ری شیئر کرتے ہوئے ملتان سلطانز کے مالک علی خان ترین نے اپنی ٹیم کے کپتان سے معافی مانگ لی۔
ماضی کی پوسٹ میں علی ترین نے محمد رضوان کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ٹی ٹوئنٹی کے کھلاڑی نہیں ہیں۔
انہوں نے ماضی کی پوسٹ کا حوالے دیتے ہوئے لکھا کہ اس وقت وہ کراچی کنگز کے لیے کھیل رہے تھے اور انہوں نے ہی ہمیں ایسا سوچنے پر مجبور کیا تھا۔
علی خان ترین نے مذکورہ پوسٹ میں ہنسنے والے اور دونوں ہاتھ جوڑے ہوئے ایموجی اور ’غلط فہمی معاف‘ کے ہیش ٹیگ کا اضافہ بھی کیا ہے۔