پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سابق رکن قومی اسمبلی سردار کمال خان چانگ کی ن لیگ میں شمولیت کا امکان ظاہر کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کےسابق رکن قومی اسمبلی اور سابق ضلع ناظم کمال خان چانگ کی مسلم لیگ ن سندھ کے صدر بشیر میمن اور کھیئل داس کوھستانی سےملاقات ہوئی۔
بشیر میمن اور کھیئل داس کوھستانی نے سردار کمال خان چانگ کو پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کی دعوت دیدی۔
اس موقع پر سردار کمال خان چانگ نے ن لیگ میں شمولیت کی دعوت پر جلد مثبت جواب دینےکا عندیہ دے ہے ۔