نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گورنمنٹ سردار بیگم سول ہسپتال سیالکوٹ کا تفصیلی دورہ کیا ،ہسپتال میں طبی سہولتوں کا فقدان، بیڈزخراب، سیم زدہ دیواریں۔
تفصیلات کے مطابق ہسپتال میں سیوریج کے گندے پانی کی بدبو،مریضوں کے تیماردار فرش پر بیٹھنے پر مجبورتھے جبکہ چھتوں کا پلستر بھی اکھڑا ہواتھا ۔وزیر اعلی محسن نقوی نے ہسپتال کی اپ گریڈیشن اور ری ڈیزائن کرنے کا اعلان کیا ۔
اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ سیالکوٹ کا گورنمنٹ سردار بیگم سول ہسپتال بھی اپ گریڈ ہوگا ۔سردار بیگم سول ہسپتال کی اپ گریڈیشن پر 21 کروڑ روپے لاگت آئے گی ۔ ہسپتال کا21 ہزار مربع فٹ ایریا اپ گریڈ ہوگا۔
وزیر اعلی محسن نقوی نے ہسپتال کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ کا جائزہ لیا،وزیر اعلی محسن نقوی مختلف وارڈز میں گئے۔ مریضوں کی عیادت کی اور علاج معالجے کی سہولتوں کے بارے استفسار کیا ،وزیراعلی محسن نقوی نے ایمرجنسی، آئی سی یو ،گائنی، لیب اور دیگر وارڈز کا معائنہ کیا، بیسمنٹ، گراونڈ اور فرسٹ فلور کا تفصیلی معائنہ کیا۔ کلاس رومز کی خراب صورتحال پر ناراضگی کا اظہار کیا ۔
دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی علامہ اقبال میڈیکل ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ پہنچے جہاں انہوں نےہسپتال کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا ، ہسپتال میں جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا ۔اس موقع پروزیراعلیٰ کا کہناتھاکہ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر 70 کروڑ روپے لاگت آئے گی ۔ ہسپتال کی اپ گریڈیشن کا 65 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ ہسپتال کا ایک لاکھ مربع فٹ ایریا ری ویمپ ہوگا۔