Trending Now

حکومت کا درآمدی یوریا پر سبسڈی دینے کا فیصلہ

حکومت کی جانب سے درآمدی یوریا پر سبسڈی دینے کا فیصلہ کرلیاگیا،حکومت درآمدی یوریا پر 50 فیصد سبسڈی وفاقی حکومت دے گی ۔

ذرائع کےمطابق درآمد یوریا پر 50 فیصد سبسڈی صوبائی حکومتیں دیں گی ۔ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان میں3 لاکھ 95 ہزار میڑک ٹن یوریا درآمد کرلی،1لاکھ 95ہزار میڑک ٹن یوریا نیشنل فرٹیلائزر کو فراہم کردی گئی، وزارت تجارت نے حکومت سے سبسڈی کی مد میں  27 ارب روپے طلب کرلئے۔

ذرائع کےمطابق 2 لاکھ میٹرک ٹن یوریا پر حکومتی سبسڈی کا تخمینہ 12 ارب54 کروڑ 70 لاکھ ہے۔ ایک لاکھ 95 ہزار میڑک ٹن یوریا پر وفاقی حکومت کی سبسڈی کا تخمینہ 14 ارب 45 کروڑ 40 لاکھ ہے،وفاقی وزارت خزانہ وصنعت وپیدواوارصوبوں کی سبسڈی پر صوبائی حکومت سے بات چیت کریں گی ۔

Read Previous

وزیراعلیٰ کا گورنمنٹ سردار بیگم سول ہسپتال سیالکوٹ کا دورہ ، طبی سہولتوں کا فقدان

Read Next

چھانگا مانگا کا ’ ولچر ریسٹورنٹ ‘، معدومیت سے دوچار گِدھوں کی بقا کی کامیاب کوشش

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *