اسلام آباد: جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے شانہ بشانہ ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے حماس کے یوم تاسیس پر تہنیتی پیغام میں کہا کہ حماس کی فلسطین کی آزادی کے لئے دی گئی قربانیاں بے مثال ہیں، فلسطینیوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے شانہ بشانہ ہیں۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اسرائیل آج فلسطین میں انسانی حقوق پامال کررہا ہے لیکن عالمی برادری خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ تنظیم تعاون اسلامی (او آئی سی) اپنا کردار ادا کرے۔