ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہو گئی۔
انٹر بینک میں دوران کاروبار ڈالر کی قدر میں 41 پیسے کمی سے ڈالر 283 روپے 10 پیسے پرٹریڈ ہو رہا ہے۔
گزشتہ روز کاروباری دورانیے کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 56 پیسے کی کمی سے 283 روپے 05 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 10 پیسے کی کمی سے 283 روپے 51 پیسے پر بند ہوئی۔
اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 284 روپے 50 پیسے پر مستحکم رہی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر 100انڈیکس میں 574پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
کاروبارکے دورا ن انڈیکس 66ہزار24 پوائنٹس پر ٹریڈکرتے دیکھا گیا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز کاروبار کے آغاز میں منفی رجحان دیکھنے میں آیا جو بعد میں مثبت میں تبدیل ہو گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 170 پوائنٹس کے اضافے سے 65 ہزار 450 پر آ کر بند ہوا۔