Trending Now

قائداعظم سے اختلاف کفر نہیں، دو ریاستی حل ہی فلسطین کا واحد حل ہے، نگران وزیراعظم

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے اسرائیل کے معاملے پر جو رائے دی تھی اس سے اختلاف کرنا کفر نہیں ہوگا۔

نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے غزہ میں جاری کشیدگی کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ دو ریاستی حل ہی مسئلہ فلسطین کا واحد حل ہے اور یہ تجویز پاکستان یا میں نے نہیں دی۔

انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ فلسطین کا دو ریاستی حل دنیا دے رہی ہے، یہ تاثر درست نہیں کہ فلسطین کا دو ریاستی حل ہم نے دیا۔ اس پر بحث ہو سکتی ہے کہ یہ ہونا چاہیے یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کی پارلیمان اور تمام سیاسی جماعتیں اور انٹیلی جنس ایجنسیاں سوچ بچار کرکے قائداعظم کی رائے سے مختلف نتیجے پر پہنچتی ہیں تو یہ کفر کے زمرے میں نہیں آتا۔

نگران وزیراعظم نے کہا جس طرح بچے شہید ہورہے ہیں، مجھے بتائیں حل کیا ہے؟ فلسطینیوں سے پوچھیں کہ وہ کیا چاہتے ہیں؟ میرے اور جو کانفرنس کرا رہے ہیں انکے بچے شہید نہیں ہورہے ہیں۔

Read Previous

انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے 10 پیسے کا ہو گیا

Read Next

تیل کمپنیوں کو پیٹرول اور ڈیزل مقامی ریفائنری سے خریدنے کی ہدایت

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *