اے این ایف نے مختلف کارروائیوں میں مجموعی طور پر 348 کلو منشیات برآمد کرلی۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کا کہنا ہے کہ منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں ملک بھر میں جاری ہیں۔ اس دوران 5 مختلف آپریشنز میں 348 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر ایک کارروائی کے دوران مسافر کے پیٹ سے 36 آئس بھرے کیپسول برآمد کرلیے گئے۔ ملزم پرواز نمبر QR-0621 کے ذریعے دوحا کے لیے روانہ ہو رہا تھا۔
اُدھر لاہور گلبرگ تھری میں واقع کوریئر آفس میں کوہاٹ کے لیے بُک کیے گئے پارسل سے 3.3 کلو آئس برآمد کرلی گئی۔ گرفتار ملزم کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔