Trending Now

بینود قادر ٹرافی: پہلی اننگز کا اختتام، آسٹریلین ٹیم آل آؤٹ، عامر جمال کی 6 وکٹیں

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سریز کے پہلے میچ کے دوسرے دن کا کھیل جاری ہے، آسٹریلوی بلے باز پہلی اننگز کے اختتام پر 487 رنز کا پہاڑ جیسا اسکور بنا کر آل آؤٹ ہوئے۔

بینود قادر ٹرافی کا پہلا ٹیسٹ میچ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پرتھ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔ میچ کے آغاز میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے اختتام پر آسٹریلیا نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 346 رنز بنائے۔ ڈیوڈ وارنر نے 164 رنز کی شاندار اننگز کھیلی لیکن ڈبل سنچری اسکور نہ کرسکے اور عامر جمال کی گیند پر آوٹ ہوئے۔

اوپننگ بلے باز عثمان خواجہ 41، نائب کپتان ٹریوس ہیڈ 40 اور اسٹیو سمتھ 31 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ پاکستان کی طرف سے ٹیسٹ ڈیبویو کرنے والے گیند باز عامر جمال نے 6 جبکہ خرم شہزاد نے 2 وکٹیں حاصل کی۔

قومی ٹیم کے نائب کپتان شاہین شاہ آفریدی نے شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 میڈ ان اوورز کراتے ہوئے 1 وکٹ حاصل کی۔ فہیم اشرف بھی ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔

خیال رہے کہ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، خرم شہزاد اور عامر جمال پیس اٹیک سنبھال رہے تھے۔ مسٹری اسپنر ابرار احمد کی انجری کے باعث پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کسی ریگولر اسپبنر کو شامل نہیں کیا گیا تھا۔

Read Previous

تیل کمپنیوں کو پیٹرول اور ڈیزل مقامی ریفائنری سے خریدنے کی ہدایت

Read Next

اے این ایف کارروائیوں میں 348 کلو منشیات برآمد ،ایک ملزم گرفتار

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *