Trending Now

شیر افضل مروت کی نظر بندی کےخلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر

: تحریک انصاف کے معروف وکیل شیر افضل مروت کی نظر بندی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں  اپیل دائر کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق نظر بندی کے خلاف اپیل لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی نائب صدر ربیعہ باجوہ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔
درخواست لطیف کھوسہ اور عرفان کلار ایڈووکیٹس کی وساطت سے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں پنجاب حکومت،ضلعی انتظامیہ کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ڈی سی لاہور نے شیر افضل مروت کے خلاف غیر قانونی نظر بندی کا حکم جاری کیا،شیر افضل مروت کو سیاسی بنیادوں پر نظر بند کیا گیا ہے،عدالت نظر بندی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دے۔

Read Previous

مونس الہٰی پر منی لانڈرنگ کا مقدمہ،ایف آئی اے سےمزید ریکارڈ طلب

Read Next

شریف اللّٰہ نےالیکشن کمشنر سندھ کاچارج سنبھال لیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *