پیرس: فرانس کے ایک ہوٹل سے گم ہونے والی 8 لاکھ ڈالرز (22 کروڑ پاکستانی روپے سے زیادہ) مالیت کی ہیرے کی انگوٹھی ویکیوم کلینر کے ایک تھیلے سے برآمد کرلی گئی۔
ملائشیا سے تعلق راکھنے والی کاروباری خاتون نے پیرس پولیس کو لکھوائی جانے والی رپورٹ میں بتایا کہ ان کی انگوٹھی ان کے کمرے کی میز سے اس وقت غائب ہوئی جب وہ خریداری کے لیے باہر گئی ہوئیں تھیں۔ ان کو شک تھا کہ وہ انگوٹھی ہوٹل کے کسی ملازم نے اٹھائی ہے۔
ہوٹل رِٹز کی انتظامیہ کے مطابق ہوٹل ملازمین نے گمشدہ انگوٹھی کے لیے تلاش شروع کی اور سیکیورٹی گارڈز نے یہ انگوٹھی ائی کرنے والے عملے کے زیر استعمال ویکیوم کلینر کے تھیلے سے برآمد کی۔
انگوٹھی کو ملنے کے بعد حفاظت کے لیے خاتون کے واپس آنے تک پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔