ممبئی: بھارتی اداکار سوشانت سنگھ کی موت سے متعلق منشیات کیس میں اداکارہ ریا چکرابورتی کو دبئی میں سفر کی اجازت مل گئی۔
اداکارہ کی جانب سے کورٹ میں اپیل دائر کی گئی تھی جس پر عدالت نے انہیں چھ دن کیلئے دبئی میں سفر کی اجازت دی ہے اور 4 جنوری تک انہیں اپنا پاسپورٹ لازمی طور پر نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے حوالے کرنا ہوگا۔
ریا چکرا بورتی کو 27 دسمبر سے 2 جنوری 2023 تک سفر کی اجازت ملی ہے اور اپنے سفر کی مکمل تفصیلات نارکوٹکس ایجنسی سے شیئر کریں گی۔
پیشہ ورانہ مصروفیات کے حوالے سے ریا چکرابورتی آخری مرتبہ ایک تیلگو فلم ’سپر ماچی‘ میں نظر آئیں تھیں۔