Trending Now

پریتی زنٹا کی ہمشکل امریکی اداکارہ کے چرچے

سوشل میڈیا صارفین نے ماضی کی مقبول ترین بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا کی ہمشکل امریکی اداکارہ ڈھونڈ لی۔

شاہ رخ خان، عمران ہاشمی، انیل کپور، رنبیر سنگھ  اور لیجنڈری اداکار رجنی کانت کے ہمشکل کے بعد اب صارفین نے پریتی زنٹا کی ہمشکل بھی تلاش کرلی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر “فلم اپڈیٹس” کے نام سے موجود تصدیق شدہ اکاوْنٹ نے معروف امریکی اداکارہ للی گلیڈسٹون کی تصویر پوسٹ کی۔

ایکس پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے “فلم اپڈیٹس” نے اعلان کیا کہ “فلم ‘کِلرز آف دی فلاور مون’ کی اداکارہ للی گلیڈسٹون  کو 2024 کے اسپرٹ ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا ہے”۔

دراصل، ایکس پر پوسٹ کی گئی تصویر میں بالی ووڈ اسٹار پریتی زنٹا سے امریکی اداکارہ للی گلیڈسٹون کی غیرمعمولی مماثلت نے مداحوں کو حیران و پریشان کیا۔

Read Previous

شاہ رخ خان کی نئی فلم ’ڈنکی‘ کو انڈین سینسر بورڈ نے نمائش کی اجازت دے دی

Read Next

سپریم کورٹ جمہوریت کو ڈی ریل ہونے سے بچائے گی، چیئرمین پی ٹی آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *