Trending Now

سنی دیول کو بوبی کی ’اینیمل‘ پسند کیوں نہیں آئی؟

بالی ووڈ معروف اداکار سنی دیول نے اپنے بھائی بوبی کی فلم ’اینیمل‘ کو پسند نہ کرنے کی وجہ بیان کردی۔

سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم اینیمل اب تک پوری دنیا سے 784 کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔

’انیمل‘ میں رنبیر کپور کے مقابلے میں بوبی دیول نے ولن کا کردار ادا کیا ہے جبکہ دیگر کاسٹ میں رشمیکا مندانا، ترپتی دیمری، انیل کپور ودیگر شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنی دیول نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ’میں نے اینیمل دیکھی ہے اور مجھے یہ فلم پسند بھی آئی لیکن کچھ سین ایسے دکھائے گئے ہیں جو مجھے پسند نہیں آئے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’یہ وہ سین ہیں جنہیں میں کسی بھی فلم میں دیکھنا پسند نہیں کرتا حتیٰ کہ میں اپنی فلموں میں بھی وہ چیزیں دکھانا پسند نہیں کروں گا۔‘

سنی دیول کا کہنا تھا کہ ’ہر شخص پسندیدگی یا ناپسندیدگی کے اظہار کا حق حاصل ہے اور میں نے بھی اپنے حق کا استعمال کرتے ہوئے فلم کے بارے میں اپنی رائے اظہار کی ہے۔‘

اداکار نے کہا کہ ’میں بوبی کے لیے بہت زیادہ خوش ہوں، پہلے دنیا انہیں بوبی دیول کے نام سے جانتی تھی لیکن اب وہ لارڈ بوبی بن گئے ہیں۔‘

Read Previous

اے این پی نے عام انتخابات کیلئے صوبائی و قومی اسمبلی کے مزید امیدواروں کا اعلان کردیا

Read Next

پیاز برآمد کرنے کیلیے ایڈوانس ادائیگی کی شرط

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *