Trending Now

دبئی میں سیکیورٹی نے شاہ رخ خان کو مداحوں سے بچالیا، ویڈیو وائرل

دبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو اُن کے سیکیورٹی گارڈز نے فلم “ڈنکی” کے تشہیری ایونٹ کے دوران مداحوں کے ہجوم سے بچالیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 17 دسمبر اتوار کے روز شاہ رخ خان نے اپنی نئی آنے والی فلم “ڈنکی” کی تشہیر کے لیے دبئی میں ایک ایونٹ کا انعقاد کیا جس میں اُن کے مداحوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

“ڈنکی” کے تشہیری ایونٹ میں شاہ رخ خان نے اپنے ڈانس سے مداحوں کی تعریفیں سمیٹیں، اس ایونٹ کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہورہی ہیں۔

ماضی کی یادوں کو تازہ کرنے کے لیے شاہ رخ خان نے ایونٹ میں اپنے مقبول ترین گانے “چل چھیاں چھیاں” پر بھی ڈانس کیا جسے مداحوں نے تالیوں کی گونج میں خوب انجوائے کیا۔

شاہ رخ خان نے ناصرف “چل چھیاں چھیاں” پر ڈانس کیا بلکہ اُنہوں نے اپنی نئی آنے والی فلم “ڈنکی” کے گانے “لُٹ پُٹ گیا” پر بھی پرفارم کیا اور مداحوں کی طرف سے داد وصول کی۔

رفارمنس کے بعد شاہ رخ خان نے اسٹیج کے قریب موجود مداحوں کی بڑی تعداد سے ہاتھ ملایا، اسی دوران مداحوں نے کنگ خان کا ہاتھ پکڑلیا، اداکار نے اپنی طاقت کا استعمال سے ہنستے ہوئے مداحوں سے ہاتھ چُھڑوانے کی کوشش کی لیکن مداحوں نے ہاتھ چھوڑنے سے انکار کردیا۔اسی دوران، شاہ رخ خان کے ساتھ  موجود سیکیورٹی اہلکار حرکت میں آئے اور اُنہوں نے شاہ رخ خان کا ہاتھ مداحوں کی گرفت سے چُھڑوایا، اداکار نے ہاتھ چُھڑوانے کے بعد مُسکراتے ہوئے ہاتھ کے اشارے سے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور پھر دوبارہ اپنی فلم “ڈنکی” کی تشہیر شروع کردی تھی۔

ح رہے کہ “ڈنکی” محبت اور دوستی کی ایک ایسی کہانی ہے جسے جذباتی کہانی اور کامیڈی مناظر کے ساتھ لوگوں کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

“ڈنکی” میں غیرقانونی طور پر بیرون ملک جانے والے مسئلے کو موضوع بنایا گیا ہے، فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ تاپسی پنوں، بومن ایرانی، وکی کوشل، وکرم کوچھر اور انیل گروور جسے بہترین اداکار موجود ہیں۔

راج کمار ہیرانی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم “ڈنکی” کو شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ یہ فلم 21 دسمبر کو پوری دنیا میں ریلیز کی جائے گی۔

Read Previous

ملک میں گزشتہ ہفتہ کے دوران سیمنٹ کی قیمت میں کمی ریکارڈ

Read Next

شاہد آفریدی نے اپنی بیٹیوں کو اپنے لئے خوش قسمتی قرار دیدیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *