Trending Now

پاکستان معاہدے کے باوجود ایل این جی نہ دینے پر کمپنی کیخلاف عالمی عدالت پہنچ گیا

پاکستان معاہدے کے باوجود ایل این جی نہ دینے پر غیرملکی کمپنی کے خلاف عالمی ثالثی عدالت پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی درخواست پر عالمی ثالثی عدالت لندن میں آئندہ ماہ کیس لگنے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ غیرملکی کمپنی کی طرف سے معاہدے کے مطابق ایل این جی سپلائی نہیں کی گئی تھی اور ایل این جی نہ ملنے سے پاکستان کو کروڑوں ڈالرز کا نقصان ہوا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ غیرملکی کمپنی کے ساتھ 2022 تک ایل این جی فراہمی کا 5 سال کا معاہدہ تھا، غیرملکی کمپنی کے ساتھ معاہدہ برینٹ قیمت کے 11.62فیصد کے برابر تھا، ایل این جی کارگوز منسوخی سے پاکستان کو مہنگی ترین ایل این جی خریدنی پڑی۔

ذرائع کے مطابق غیرملکی کمپنی نے کارگوز پاکستان کو دینے کے بجائے بھاری منافع پر امیر ملکوں کو بیچے۔

ایل این جی معاہدے کی خلاف ورزی پر پاکستان نے عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کیا تھا۔

ذرائع نے بتایاکہ پاکستان نے دس کارگوز کے لیے دو غیرملکی کمپنیوں سے معاہدے کیے تھے، دونوں غیرملکی کمپنیوں نے معاہدے کے مطابق پاکستان کو کارگوز نہیں دیے، پاکستان دوسری غیرملکی کمپنی سے منسوخ کارگوز کی فراہمی سےمتعلق بات کررہا ہے اور دوسری غیرملکی کمپنی اپنے حصے کے کارگوز کی فراہمی کے پاکستان کے مطالبے پر غور کررہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسری غیرملکی کمپنی کے ساتھ 2032 تک 15سال کا ایل این جی معاہدہ ہے اور یہ برینٹ قیمت کے 12.14فیصد پرمعاہدہ تھا، دوسری غیرملکی کمپنی کے خلاف فی الحال پاکستان نے عالمی ثالثی عدالت سے رجوع نہیں کیا۔

Read Previous

ایلون مسک کی مشکلات میں اضافہ یورپی یونین کا ایکس کے خلاف کارروائی کا اعلان

Read Next

الیکشن کا انعقاد ضرور ہوگا، نتائج سے متعلق کچھ نہیں کہا جا سکتا، نگراں وزیراعظم

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *