اسلام آباد: سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا، احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق عمران خان کے خلاف ایک اور ریفرنس دائر کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس دائر کیا ہے جس میں نیب راولپنڈی کی جانب سے صرف ان دونوں ملزمان کے نام دیے گئے ہیں۔
نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف نے تفتیشی افسر محسن ہارون اور کیس افسر وقار الحسن کے ہمراہ ریفرنس دائر کیا جس کے بعد احتساب عدالت کے رجسٹرار آفس نے ریفرنس کی جانچ پڑتال شروع کردی۔