Trending Now

باحجاب ایوا بی رکشے میں سوار،لاعلم ڈرائیور نے گلوکارہ کا ہی گانا”کنا یاری” چلا دیا

لاہور:’کوک سٹوڈیو سیزن 14‘ کے ’کنا یاری‘ سے شہرت حاصل کرنے والی گلوکارہ   کی رکشے میں سفر کرنے کی ویڈیووائرل ہورہی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ جس رکشے میں سفر کررہی تھی، ڈرائیور نےباحجاب گلوکارہ تو نہ پہچانا لیکن ان کے گانے “کنا یاری ” کو چلا کر محظوظ ہوتا رہا۔

با  حجاب ریپر گلوکارہ ایوا بی کی جانب سے رکشے میں سواری کرنے اور سفر کے دوران اپنے ہی گانے کو سننے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ایوا بی نے انسٹاگرام پر مختصر ویڈیو شیئر کی، جس میں انہیں رکشے پر سواری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔مختصر ویڈیو میں ایوا بی نے سواری کرنے کے دوران ویڈیو ریکارڈنگ کرتی دکھائی دیں۔

ایوا بی نے رکشے کی سواری کے دوران اپنے گانے ’کنا یاری‘ کو چلائے جانے کے بعد ویڈیو ریکارڈ کرکے اسے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا اور لکھا کہ اب وہ رکشے والے کو کیسے بتائیں کہ وہ گانا انہوں نے ہی گایا ہے؟۔ایوا بی کی جانب سے ویڈیو شیئر کرنے کے بعد ویڈیو وائرل ہوگئی اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے بھی ان کی ویڈیو کو شیئر کیا۔

Read Previous

آئی پی ایل2024؛ مچل اسٹارک مہنگے ترین کرکٹر بن گئے، نائٹ رائیڈرز نے کتنے میں خریدا؟

Read Next

واٹس ایپ کے 5 اہم پرائیویسی فیچرز جن کا علم سب کو ہونا چاہیے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *