:قومی ویمنز کرکٹ ٹیم دورہ نیوزی لینڈ مکمل کرنے کے بعد آکلینڈ سے دبئی روانہ ہو گئی۔
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے دورے میں کھیلی جانے والی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز دو ایک سے جیتی۔ ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں پاکستان ویمنز کو دو ایک سے شکست کا سامنا ہوا۔ پاکستان ویمنز کرکٹ سکواڈ میں شامل کھلاڑی اور ٹیم مینجمنٹ کل صبح گیارہ بجے نجی ایرلائن سے دبئی سے لاہور پہنچے گی۔
کراچی سے تعلق رکھنے والی کھلاڑی اور ٹیم مینجمنٹ کے ممبران کل صبح ساڑھے دس بجے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ، کراچی نجی ایرلائن سے پہنچیں گے۔فاطمہ ثنا نیوزی لینڈ میں لیگ کرکٹ میں شمولیت کے باعث9 جنوری کو واپس پاکستان روانہ ہوں گی۔