پاکستان فلم و ڈراما انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر اور معروف بھارتی گلوکار و ریپر آدتیہ پرتیک سنگھ سسودیا عرف بادشاہ کی ویڈیو کال سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ماضی میں پاکستانی گلوکار عاصم اظہر کے ساتھ تعلقات میں رہنے والی معروف اداکارہ ہانیہ عامر اور بھارتی گلوکار بادشاہ کی دوستی کے خوب چرچے ہورہے ہیں، دونوں فنکاروں کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں۔
سوشل میڈیا پر منظرِ عام پر آنے والی ویڈیوز نے مداحوں اور بھارتی میڈیا کو یہ سوچنے پر مجبور کردیا ہے کہ ان دونوں فنکاروں کے درمیان صرف دوستی ہے یا پھر دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں۔
ویڈیو کال کے اسکرین شاٹ میں ہانیہ عامر منہ پر ہاتھ کر قہقہے لگا رہی ہیں جبکہ بادشاہ بھی اداکارہ کو دیکھ کر مُسکرا رہے ہیں۔
بھارتی ریپر بادشاہ نے اپنی اسکرین اسٹوری میں ہانیہ عامر کو ٹیگ کرتے ہوئے اُن سے پوچھا کہ “لطیفہ کیا تھا؟”
س سے قبل ہانیہ عامر اور بادشاہ کی ایک ویڈیو بھی منظرِ عام پر آئی تھی جو کہ دبئی کی تھی، ویڈیو میں ہانیہ عامر اپنے مداحوں کے ساتھ تصاویر لینے میں مصروف ہیں جبکہ بادشاہ دور کھڑے ہانیہ کو دیکھ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ہانیہ عامر دبئی میں موجود تھیں جہاں وہ اپنی چھٹیاں گزار رہی تھیں اور اسی دوران وہ بھارتی ریپر بادشاہ کے ساتھ خوب سیر و تفریح بھی کرتی نظر آئی تھیں۔