پاکستان ریلویز نے پشاور سے کراچی کیلئے عوام ایکسپریس ٹرین کو 16 مہینے بعد بحال کر دیا۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ عوام ایکسپریس کینٹ ریلوے اسٹیشن سے 360 مسافروں کو لے کر کراچی کیلئے روانہ کر دی گئی ہے۔ جو 35 گھنٹوں میں کراچی پہنچے گی۔
حکام کے مطابق عوام ایکسپریس میں 1500 مسافروں کی گنجائش ہے اور کرایہ 4 ہزار روپے فی مسافر مقرر کیا گیا ہے۔ عوام ایکسپریس سروس اگست 2022 میں سیلاب کے باعث بند کر دی گئی تھی۔