آسٹریلیا میں ڈیبیو کرنے والے فاسٹ باؤلر خرم شہزاد کی دوسرے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہو گئی۔
انہیں فٹنس مسائل نے گھر لیا ہے، خرم شہزاد جسم کے بائیں حصے میں درد محسوس کررہے ہیں، پی سی بی میڈیکل پینل نے خرم شہزاد کا ایم آر آئی کرا لیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق رپورٹ ملنے کے بعد خرم شہزاد کی دوسرے ٹیسٹ میں شمولیت کا فیصلہ کیا جائے گا۔
خرم شہزاد کو آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں جسم میں درد محسوس ہوئی تھی، انہوں نے اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
فاسٹ باؤلر خرم شہزاد نے پہلے ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں مجموعی طور پر 38 اوورز کرائے تھے۔