Trending Now

بلاک بسٹر فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ نے ویڈیو گیم کی صورت اپنالی

 لاہور: پاکستانی فلمساز بلال لاشاری کی بلاک بسٹر فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کو نیا سنگ میل مل گیا۔ 

بلاک بسٹر فلم کے فائٹنگ مناظر اب ویڈیو گیم کی صورت میں بھی دستیاب ہوں گے اور لوگ اسے کھیل سکیں گے۔

ہالی وڈ کی متعدد فلموں پر پب جی گیمز بن چکی ہیں اور دنیا بھر میں شائقین انہیں پسند کرتے ہیں اور اب ایک پاکستانی فم بھی اس دوڑ میں شامل ہوگئی ہے۔

بلال لاشاری نے انسٹاگرام پر مداحوں کو خوشی کی خبر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اب مداح ’مولا جٹ‘ کو کھیل بھی سکتے ہیں۔

لائیو ویڈیو گیم میں مولا جٹ اور نوری نت کی آواز کے ساتھ گیم کھیلنے والے ان کرداروں کے لباس بھی منتخب کرسکیں گے۔

Read Previous

بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کے علاج کے بعد بھی دل کی بیماری کا خطرہ برقرار رہتا ہے

Read Next

میلبرن ٹیسٹ شروع ہونے سے قبل ایک اور پاکستانی باؤلر سیریز سے باہر

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *