میلبرن : آسٹریلیا کے خلاف دوسرا ٹیسٹ شروع ہونے سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کا بڑا دھچکا لگا ہے۔ فاسٹ باؤلر خرم شہزاد کے بعد نعمان علی بھی ٹیم سے باہر ہوگئے۔میلبرن ٹیسٹ میں ان کی جگہ ساجد خان ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق فاسٹ باؤلر نعمان علی شدید اپینڈیکس کے باعث آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔
نعمان علی نے گزشتہ روز اچانک اور شدید پیٹ میں درد کی شکایت کی تھی جس کے نتیجے میں ان کا ایمرجنسی میں معائنہ اور اسکین کیا گیا جس میں اپینڈیکس کی تشخیص ہوئی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل فاسٹ باؤلر خرم شہزاد پسلی کے فریکچر کے باعث آسٹریلیا میں ہونے والی بقیہ ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے تھے۔