Trending Now

وادی چترال میں پہلی بار خواتین فٹبال ٹیم کا قیام عمل میں آگیا، اگلے سال اسلام آباد ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی

چترال:وادی چترال میں پہلی بار خواتین فٹبال ٹیم کا قیام عمل میں آگیا ہے۔ ٹیم  اگلے سال اسلام آباد ٹورنامنٹ میں حصہ لے  گی۔قومی فٹبالر کرشمہ علی نے اپنی فاؤنڈیشن کے تحت چترال ویمنز ایف سی کی بنیاد رکھی ، ٹیم میں وادی کی 16 ویمنز پلیئرز شامل ہیں۔

قومی ویمن فٹبالر کرشمہ علی کا کہنا ہے کہ چترال ویمنز ایف سی میں 6 پلیئرز ماضی میں پرائم منسٹر یوتھ پروگرام میں کے پی کی نمائندگی کرچکی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران کریم آباد اور مڈاکلشت میں کیمپس لگائے گئے تھے، جہاں کھلاڑیوں کے ٹرائلز کی بنیاد پر ٹیم تشکیل دی گئی ہے ۔ چترال ویمنز ایف سی کی ٹیم اگلے سال اسلام آباد میں ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی۔

Read Previous

سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلانے میں ملوث 34 ہزار اکاؤنٹس بند، 6 ہزار سے زائد افراد کو سزائیں

Read Next

پی ٹی اے نے عوام کو خبردار کر دیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *