کراچی: سال 2023 میں اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری سب سے زیادہ منافع بخش رہی۔
سال 2023 میں سب سے زیادہ منافع دینے والے اثاثوں کی فہرست جاری، ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے مطابق رواں برس اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری دیگر تمام شعبوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ منافع بخش ثابت ہوئی، سرمایہ کاروں نے 53 فیصد منافع کمایا۔
نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں سرمایہ کاری سے 33 فیصد، منافع، ریئل اسٹیٹ میں اوسط قیمتیں 6 فیصد سے 29 فیصد تک بڑھ گئیں، ڈالر میں سرمایہ کاری سے 25 فیصد منافع، ٹریژری بلز میں 23 فیصد منافع اور سونا میں سرمایہ کاری سے 18 فیصد منافع کمایا گیا۔