Trending Now

نان فائلرز کی رجسٹریشن کیلیے ملک گیر سروے شروع

کراچی: ایف بی آر نے خبردار کیا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کو بینک اکاؤنٹس کی معطلی اور موٹرویز اور بین الاقوامی فضائی سفر پر پابندی کے نتائج کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) حکام کے مطابق نان فائلرز کی رجسٹریشن کے لیے کاروباری اور کمرشل یونٹس کا ملک گیر سروے شروع کر دیا ہے۔

نان فائلرز کو جرمانے، یوٹیلیٹیز منقطع کرنے، بینک اکاؤنٹس کی معطلی اور انتہائی معاملات میں موٹر ویز اور ہوائی اڈوں پر نقل و حرکت کو محدود کرنے جیسے نتائج سے بچنے کیلیے قریبی ٹیکس آفس میں اپنا اندراج کروانا ہوگا۔

Read Previous

2023، اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری سب سے زیادہ منافع بخش رہی

Read Next

پاکستان بھاشا ڈیم کیلیے ایک ارب ڈالر کا فوری انتظام کرنے کیلیے کوشاں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *