بلوچستان میں سردی کی شدت بڑھ گئی، صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سرد رہے گا۔
قلات میں کم ازکم درجہ حرارت منفی 2، کوئٹہ اور سبی میں5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، نوکنڈی، گوادر اور جیونی میں 11، تربت میں 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں میں صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جبکہ شمالی اضلاع میں مطلع ابر آلود اور سردی کی شدت برقرار رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
ادھر صوبائی دارالحکومت لاہور کی فضا بدستور مضر صحت ہے، آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا میں تیسرے نمبر پر براجمان ہے، شہر میں سموگ کی اوسط شرح 205 ریکارڈ کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 7 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔