پی این این: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ کرسمس اور قائد ڈے کی وجہ سے تجاوزات کیخلاف کریک ڈاؤن میں نرمی کی گئی تھی۔ کل سے اب تجاوزات کیخلاف کریک ڈاؤن کو تیز کردیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی امامیہ کالونی فلائی اوور پراجیکٹ کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امامیہ کالونی فلائی اوورپراجیکٹ کی تکمیل کے بارے میں وزیراعظم کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ کنٹریکٹر کے مطابق امامیہ کالونی فلائی اوورپراجیکٹ15جنوری تک مکمل ہوجائے گا۔
انہوں نے کاہ کہ امامیہ کالونی فلائی اوورمکمل ہوتے ہی وزیراعظم سے افتتاح کروائیں گے۔ امامیہ کالونی فلائی اوورپراجیکٹ اور شاہدرہ فلائی اوور کے ساتھ ملکر کوریڈور بن جائے گا۔ امامیہ کالونی فلائی اووربرج 8لین پر مشتمل ہے۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دھند کی وجہ سے سیالکوٹ اورایم ٹوموٹروے کی ٹریفک بند ہے جس کی وجہ سے اس ایریا میں رش ہے۔ یہ پرانا راستہ ہے اسے اپ گریڈ کر کے پبلک کو فائدہ پہنچانا چاہتے ہیں۔ این ایچ اے اورکنٹریکٹر سے بات کی ہے کہ امامیہ کالونی فلائی اوورپراجیکٹ 15جنوری تک مکمل کر کے علاقے کی عوام کو ریلیف دیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے کہ ٹیم کام کرے گی اور15جنوری تک افتتاح کروائیں گے۔ دھند کی وجہ سے اس علاقے میں ٹریفک کا دباؤ ہے جس کی وجہ سے کام سست روی کا شکار ہے۔ بند روڈایک بڑا پراجیکٹ ہے، 31جنوری کو مکمل ہوجائے گا۔ ٹیم کی مشترکہ کوشش کی وجہ سے منصوبے قبل از وقت مکمل ہورہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عدالت نے آرڈرجاری کیا ہے کہ اشتہاری ملزم کاغذات نامزدگی جمع نہیں کراسکتے۔ قائدڈے اورکرسمس کی چھٹی کی وجہ سے تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن میں توڑی نرمی ہوئی،کل سے کریک ڈاؤن تیز ہوجائے گا۔ جلد لاہور میں ناجائزتجاوزات میں واضح کمی نظر آئے گی۔
نگران وزیراعلیٰ کا مزار بی بی پاکدامن توسیعی منصوبے کا دورہ:
مزار بی بی پاکدامن کا 97فیصد کام مکمل ہوچکا۔ مزار کو 31دسمبرسے قبل زائرین کیلئے کھول دیا جائے گا۔ وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے مزار بی بی پاکدامن کی تزئین وآرائش وتوسیعی منصوبے کا تفصیلی دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا اورجاری کاموں کا مشاہدہ کیا۔
وزیر اعلی محسن نقوی نے مزار اور گنبدوں کے فنشنگ ورک کا معائنہ کیا۔ وزیراعلی محسن نقوی نے مزار کے مرکزی حصے اور گنبدوں کی تزئین و آرائش کے کام کا مشاہدہ کیا۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے مزار کی چھت اور گنبدوں کا بھی معائنہ کیا۔
وزیر اعلی محسن نقوی نے دئیے جلانے کے لیے علیحدہ جگہ مختص کرنے کی ہدایت کردی۔ اس کے علاوہ مزار کے مرکزی حصے میں خوبصورت لائٹس لگانے کی ہدایت بھی کی گئی۔
محسن نقوی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ تزئین وآرائش کے تمام کام اعلی معیار کے ساتھ مکمل کئے جائیں۔ مزار کے راستے کو کشادہ کرنے کا کام جلد مکمل کیا جائے۔ راستہ کشادہ ہونے سے زائرین کو آمدورفت میں سہولت ملے گی۔
وزیر اعلی محسن نقوی نے سیکرٹری تعمیرات ومواصلات اور سیکرٹری اوقاف کو منصوبے کی جلد تکمیل کیلئے ہدایات دیں۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مزار پرپاکستان کی ترقی، خوشحالی،استحکام اور فلسطینی مسلمانوں کی سلامتی کے لئے دعا کی۔
صوبائی وزراء منصور قادر۔ اظفر علی ناصر،عامر میر۔ مشیر وہاب ریاض۔ انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور۔ سیکرٹریزاوقاف،تعمیرات و مواصلات،سی سی پی او لاہور،کمشنر لاہورڈویژن،ڈپٹی کمشنر لاہور،سی ٹی او لاہور،چیف انجینئر بلڈنگز محکمہ تعمیرات و مواصلات،ڈائریکٹر پراجیکٹس محکمہ اوقاف،آغا شاہ حسین قزلباس اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔