Trending Now

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد رہے گا، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد رہے گا۔

شمالی علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں دھند رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

بالائی سندھ میں رات کو دھند چھائے رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

مری، گلیات میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی پیشگوئی ہے، بہا ولپور،ساہیوال، اوکاڑہ،لاہور،سیالکوٹ، نارووال،گوجرانوالہ،فیصل آباد، سرگودھا،ٹوبہ ٹیک سنگھ،خانیوال میں دھند رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

ملتان، خان پور،رحیم یار خان، حافظ آباد، بھکر،لیہ،ڈیرہ غا زی خان کے مختلف علاقوں، جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ، دادو، گھوٹکی پڈعیدن، مردان، صوابی، چارسدہ نوشہرہ،پشاور اور ڈیرہ اسماعیل خان میں دھندرہنے کا امکان ہے۔

Read Previous

انٹر بینک میں ڈالر مزید 13 پیسے سستا ، 282.40 روپے کا ہو گیا

Read Next

اسرائیل کا دمشق پر حملہ، ایرانی کمانڈرجاں بحق

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *