ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا۔ جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا۔
منگل کو کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید 13 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد ڈالر 282 روپے 40 پیسے کا ہو گیا۔
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا شدید مندی کا رجحان رہا ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 1500 پوائنٹس کی کمی ہوئی ، جس کے بعد انڈیکس60 ہزار 186 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔