Trending Now

دنیا کا سب سے بڑا روبکس کیوب

دبئی: دبئی میں نالج پارک نے اپنی 20 ویں سالگرہ کے موقع پر دنیا کا سب سے بڑا روبکس کیوب بنا کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

700 اسکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں کے حامل اس پارک میں 300 کلو وزنی اور3m x 3m x 3m کا روبکس کیوب بنایا گیا۔ اس روبکس کیوب میں 21 فائبر گلاس کیوب نصب کیے گئے ہیں اور ہر گلاس کی لمبائی 1 میٹر ہے۔

دبئی نالج پارک کا سوشل میڈیا پر کہنا تھا کہ کیوب کی تعمیر دبئی نالج پارک میں مستقل تعلیم کے خیال کی عکاس ہے، جہاں ہر قدم ایک نئے ہنر کے سیکھے جانے، ایک مشکل کام کو سر انجام دینے اور علم کی خلاء کو پر کرنے کے لیے لیے جانے والے قدم کی نمائندگی کرتا ہے

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے عملے کی جانب سے روبکس کیوب کا معائنہ کرنے بعد اس کے سب سے بڑے روبک کیوب ہونے کی تصدیق کر دی گئی۔

Read Previous

اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی شدید مندی، 59000 پوائنٹس کی نفسیاتی سطح گر گئی

Read Next

حکومت گیس صارفین پر 232 ارب روپے کا بوجھ ڈالنے کیلیے کوشاں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *