سیئول: جنوبی کوریا کی آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ” پیرا سائٹ” کے اداکار گاڑی میں مردہ پائے گئے۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق 48 سالہ اداکار لی سن کیون کی لاش دارالحکومت سیئول کے ایک پارک کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے ملی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بظاہر اداکار کی موت خود کشی کا معاملہ لگتا ہے تاہم حتمی وجوہات تفتیش کے بعد پتا چلے گی۔ جنوبی کوریا کے اداکار لی سن کیون سے پولیس ماضی میں منشیات کے استعمال کے حوالے سے تفتیش کرچکی ے۔
ٹیلی ویژن سٹ کام سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والے لی سن کیون کو منشیات اسکینڈل کے باعث متعدد ٹی وی اور کمرشل پروجیکٹس سے ہاتھ دھونا پڑے تھے۔ اداکار لی سن نے 2019 میں ریلیز ہونے والی آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ” پیراسائٹ” میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔