ممبئی: بالی وڈ اداکارہ جھانوی کپور نے اپنی زندگی کے سب سے بڑے پچھتاوے سے پردہ اٹھا دیا۔
ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ نے انکشاف کیا کہ جب انہوں نے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز کیا تو اس وقت یہ فیصلہ لیا تھا کہ وہ اپنی والدہ سے کوئی مدد نہیں لیں گی۔
جھانوی کپور کا کہنا ہے کہ ان کا اپنی والدہ سری دیوی سے مدد نہ لینے کا فیصلہ، اُن کی زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا اور ندامت ہے۔
انہوں کہا کہ وہ اپنی ماں کو فلم سیٹ پر آنے سے منع کرتی تھیں اور اب انہیں افسوس ہوتا ہے کہ ایسا نہیں کرنا چاہئے تھا، وہ بطور ایک سپراسٹار ان کی بہت مدد کرسکتی تھیں۔