Trending Now

شاہ محمود اڈیالہ جیل سے رہائی کے فوراً بعد دوبارہ گرفتار

 راولپنڈی: سپریم کورٹ سے ضمانت ملنے کے باوجود تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو 3 ایم پی او کے تحت حراست میں لے لیا گیا۔

راولپنڈی پولیس نے شاہ محمود قریشی کو جی ایچ کیو حملہ کیس میں گرفتار کیا۔ پولیس کی بھاری نفری شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے لیکر روانہ ہوئی اور نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کے خلاف سانحہ 9 مئی میں جی ایچ کیو پر حملے کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں درج ہے۔ پی ٹی آئی رہنما کو آج یا کل انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کرکے ریمانڈ لیا جائے گا۔

پولیس کے مطابق شاہ محمود قریشی کو 3 ایم پی او کو تحت حراست میں لیا، گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ نے شاہ محمود قریشی کے 15 روز کے لیے نظر بندی کے احکامات دیے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ضروری کارروائی کے بعد شاہ محمود قریشی کو دوبارہ اڈیالہ جیل لائیں گے۔

بکتر بند گاڑی پر کھڑے ہوکر خطاب کے دوران شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مجھے سپریم کورٹ نے ضمانت پر رہا کیا لیکن یہ ظلم ہے، مجھے قوم کی خدمت کرنے پر سزا دی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل میں نظر بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

Read Previous

ورون دھون ایک ہی فلم کی شوٹنگ میں چوتھی بار زخمی

Read Next

بینکوں کے پرسنل لونز کے اجرامیں 3.9 فیصد کمی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *