Trending Now

بینکوں کے پرسنل لونز کے اجرامیں 3.9 فیصد کمی

اسلام آباد: بینکوں کی جانب سے پرسنل لونز کے اجرا میں نومبر کے دوران سالانہ بنیاد پر 3.9 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق نومبر میں بینکوں کی جانب سے جاری کردہ پرسنل لونز کا حجم 246 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال نومبر کے مقابلے میں3.9 فیصد کم ہے۔

گزشتہ سال نومبر میں بینکوں نے پرسنل لونز کی مد میں 256ارب روپے کے قرضہ جات جاری کیے تھے، اکتوبر کے مقابلے میں نومبر میں پرسنل لونز کے اجرا میں ماہانہ بنیاد پر 0.1 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، اکتوبر میں پرسنل لونز کا حجم 246ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو نومبر کے مقابلے میں 0.1فیصد کم ہے۔

واضح رہے کہ نومبر میں بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو فراہم کردہ مجموعی قرضوں کا حجم 8191 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 0.2 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں کا مجموعی حجم 8203 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Read Previous

شاہ محمود اڈیالہ جیل سے رہائی کے فوراً بعد دوبارہ گرفتار

Read Next

نجی شعبے نے بیرون ملک سے20 لاکھ ٹن گندم خریداری مکمل کر لی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *