Trending Now

ڈالر مسلسل گراوٹ کا شکار ، انٹر بینک میں 24 پیسے کمی کے بعد 282.13 روپے کا ہو گیا

ڈالر کی گراوٹ کا سلسلہ جاری ، روپے کی قدر مزید بہتر ہو گئی۔ دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ کا انڈیکس مزید نیچے آ گیا۔

بدھ کو کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید 24 پیسے سستا ہو کر 282 روپے 13 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے احتتام پر انٹر بینک میں ڈالر 282 روپے 37 پیسے پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں دوسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر مندی کا رجحان رہا ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 255 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انڈیکس 59 ہزار426 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

Read Previous

اسرائیل کی کئی اسلامی ممالک سے جنگ چھیڑنے کی دھمکی

Read Next

پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ: ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید ہرسال کروانا ہوگی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *